• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ایئرپورٹ کی خریداری کے لیے اماراتی وفد کا دورہ

کراچی (اسد ابن حسن) گزشتہ ہفتے اماراتی ایوی ایشن سے منسلک ایک تجارتی وفد نے لاہور ایئرپورٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ ٹرمینل ہولڈنگ نامی کمپنی کے افریقی ممالک اور افغانستان کے ایئرپورٹ پر بھی کافی سرمایہ کاری اور عمل دخل ہے۔ مذکورہ وفد کو پورے لاہور ایئرپورٹ کا تفصیلی دورہ کروایا گیا، ایئرپورٹ سے منسلک مختلف سہولیات بھی دکھائی گئیں اور ایئرپورٹ کا رن وے بھی دکھایا گیا۔ وفد کو پاکستان سول ایوییشن اتھارٹی اور پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے افسران نے بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق وفد نے ایئرپورٹ کی خریدادی پر نیم رضامندی کا اظہار کیا۔

ملک بھر سے سے مزید