• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جویریہ عباسی نے اپنے دوسرے شوہر کو مداحوں سے ملوا دیا

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی معروف سینئر اداکارہ جویریہ عباسی نے نکاح کو کئی ماہ گزر جانے کے بعد اپنے شوہر کو مداحوں سے ملوا دیا۔

اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں انہیں اپنے دوسرے شوہر کے ساتھ خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ تصویریں اداکارہ کے نکاح کے دن کی ہیں، تصویروں میں جویریہ عباسی نے گہرے گلابی اور سنہری رنگ کا عروسی لباس جبکہ اُن کے شوہر نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔


ان تصاویر میں جویریہ عباسی کو اپنے شوہر کے ہمراہ رسومات ادا کرتے، کیک کاٹتے، شیشہ دیکھتے اور نکاح کے کاغذات پر سائن کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی، اداکارہ و ماڈل عنزیلہ عباسی کے ہمراہ تصویریں شیئر کی تھیں۔

ان تصاویر میں جویریہ کے دوسرے نکاح میں شرکت کرنے والی دیگر شوبز کی شخصیات سمیت فیملی کے بھی متعدد افراد کو دیکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی 1997ء میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی۔

شادی کے 12 برس بعد 2009ء میں جویریہ اور شمعون کی طلاق ہو گئی تھی۔

شمعون عباسی سے ان کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی ہے جس کی شادی انہوں نے گزشتہ برس کی تھی۔

جویریہ عباسی نے رواں سال 5 مئی کو اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ایفل ٹاور سے انگوٹھی پہننے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی کی شروعات کا عندیہ دیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید