• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی اسمگلنگ کیس: صارم برنی نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

سندھ ہائی کورٹ---فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ---فائل فوٹو 

دستاویز میں رد و بدل اور انسانی اسمگلنگ سے متعلق کیس میں معروف سماجی کارکن صارم برنی نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے صارم برنی کی درخواست پر ایف آئی اے اور پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کر دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے 3 ہفتوں کے دوران ایف آئی اے اور پراسیکیوشن سے جواب طلب کر لیا۔

یاد رہے کہ 5 جون کو معروف پاکستانی سماجی کارکن صارم برنی کو امریکی ادارے کی شکایت پر امریکا سے واپس پاکستان پہنچتے ہی کراچی سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

ایف آئی اے کے حکام کے مطابق صارم برنی پر 25 سے زائد بچوں کو غیر قانونی طریقے سے امریکا بھیجنے کا الزام ہے۔

صارم برنی اور ان کے ٹرسٹ نے بچوں کو غیر قانونی طریقے سے امریکا میں مقیم والدین کو اڈاپٹ کروایا۔

بچوں کو مختلف اوقات میں کراچی میں صارم برنی ٹرسٹ کے حوالے کیے جانا ظاہر کیا گیا تھا۔

انسدادِ انسانی اسمگلنگ کے شعبہ کے حکام کا صارم برنی کی گرفتاری پر کہنا تھا کہ 17 بچوں کو امریکا اسمگل کرنے کے شواہد سامنے آ چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید