لاہور میں شہری سے 70 ہزار روپے رشوت مانگنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کو حوالات میں بند کردیا گیا۔
ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے شہری سے رشوت مانگنے والے اے ایس آئی کو حوالات کی ہوا کھلادی۔
ڈی آئی جی کے مطابق اے ایس آئی وسیم نے موبائل مسیج کے ذریعے شہری سے 70 ہزار روپے کی رقم کا مطالبہ کیا تھا۔
آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے ڈی آئی جی کے مطابق اے ایس آئی کا رشوت کے مطالبے پر مبنی مسیج شہری کے بجائے اعلیٰ افسر کو سینڈ ہوگیا تھا۔