کین کمشنر پنجاب نے چینی کی ایکسپورٹ کےلیے شوگر ملوں کو کوٹہ الاٹ کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کی 41 شوگر ملزکو 64 ہزار میٹرک ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کا کوٹہ الاٹ کیا گیا۔ گنے کی کرشنگ اور چینی کی تیار کردہ مقدار کے اعتبار سے شوگر ملزم کو کوٹہ دیا گیا ہے۔
کابینہ کی اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی نے شوگر ملز کو 1 لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی تھی۔