اسرائیلی حملے میں حزب اللّٰہ سربراہ حسن نصراللّٰہ کی شہادت کے بعد ایران میں 5 روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے ملک میں سوگ کا اعلان کیا۔
اپنے بیان میں آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ حسن نصراللّٰہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ اللّٰہ کی مدد سے آج بھی لبنان دشمن کو پشیمان کردے گا۔
انہوں نے کہا تھا کہ حزب اللّٰہ کے منظم ڈھانچے کو نقصان پہنچانا صہیونی طاقتوں کے بس کی بات نہیں۔ خطے کی مزاحمتی فورسز حزب اللّٰہ کیساتھ اور اسکی پشت پر ہیں۔
آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ غاصب حکومت کے فوجی بیروت تک دندناتے پھرتے تھے۔ حزب اللّٰہ نے ہی غاصب حکومت کے فوجیوں کے پیر کاٹے تھے۔حزب اللّٰہ نے لبنان کی عزت اور سالمیت کو سربلند بنایا۔