امیر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حسن نصر اللّٰہ کی شہادت سے صہیونیت کے بدنما چہرے میں اضافہ ہوا ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حسن نصر اللّٰہ کا قتل اسرائیل کی دہشت گردی ہے، جس سے صہیونیت کے بدنما چہرے میں اضافہ ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللّٰہ کی زندگی اسرائیل کےخلاف جدوجہد سے عبارت ہے، جن کی شہادت سےاسرائیل کے خلاف جدوجہد کو مزید تقویت ملے گی۔