• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی بی42 کی سابقہ نامکمل اسکیمات کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، نور محمد اچکزئی، ارشد اچکزئی، توقیر بھٹی، ضیاء الحق، عبداللہ ایڈووکیٹ و دیگر نے بیان میں مولانا عبدالواسع کو جمعیت علماء اسلام بلوچستان کا صدر اور آغا محمود شاہ کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کامیابی صوبے کے مظلوم عوام کیلئے نیک شگون ہے اور پارٹی پلیٹ فارم سے وہ صوبے اور عوام کے حقوق کیلئے فعال کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ایک اصول پسند جماعت ہے اور بانی پی ٹی آئی آج اپنے اصولی موقف کی وجہ سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں ۔ درایں اثناء انہوں نے ایک اور بیان میں کہا کہ پی بی42کوئٹہ میں سابقہ دور کی اسکیمات جو اب تک نامکمل ہیں کی شفاف تحقیقات کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔
کوئٹہ سے مزید