ڈیرہ غازی خان (صباح نیوز)ڈیرہ غازی خان میں شادی کی تقریب میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قصبہ کالامیں شادی کی تقریب میں پیش آیا جہاں 5مسلح افراد نے فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق مسلح افراد نے لین دین کے تنازع پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوئے۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ فائرنگ کرنے والے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔