• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل متعدد شرائط پوری ہونے تک جنگ نہیں روکے گا: اسرائیلی وزیرِ خارجہ

اسرائیلی وزیرِ خارجہ یسرائیل کاٹز—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
اسرائیلی وزیرِ خارجہ یسرائیل کاٹز—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسرائیلی وزیرِ خارجہ یسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ اسرائیل متعدد شرائط پوری ہونے تک جنگ نہیں روکے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِ خارجہ نے جرمنی، برطانیہ، اٹلی، کینیڈا سمیت 25 ممالک کے وزرائے خارجہ کو یہ پیغام دیا ہے۔

 یسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ جنگ بندی صرف اس صورت ہو گی کہ حزب اللّٰہ اسرائیلی سرحد سے دور جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حزب اللّٰہ کو دریائے لیتانی کے شمال میں دھکیل کر غیر مسلح کیا جائے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے شہری علاقوں میں فضائی حملے جاری ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وادیٔ بقاع اور عین الدلب سمیت لبنان کے دیگر علاقوں میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 108 افراد شہید ہو گئے۔

اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ کے 120 مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید