پشاور ہائی کورٹ میں حیات آباد سے لاپتہ 4 بھائیوں کے کیس کی سماعت کے دوران ایس ایچ او نے جواب دینے کے لیے وقت مانگ لیا۔
عدالت میں حیات آباد سے لاپتہ 4 بھائیوں کے کیس کی سماعت جسٹس اعجاز انور نے کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سی سی ٹی وی ویڈیو میں ایس ایچ او تھانا حیات آباد نظر آ رہا ہے۔
جس پر جسٹس اعجاز انور نے ایس ایچ او تھانہ حیات آباد سے کہا کہ آپ حلف لے کر درخواست گزار کو بتائیں کہ آپ نے نہیں اٹھایا۔
ایس ایچ او تھانہ حیات آباد نے جواب میں کہا کہ مجھے توڑا وقت دے دیں، میں وکیل سے مشورہ کرتا ہوں۔
ایس ایچ او تھانہ حیات آباد کی اپیل پر عدالت نے کیس کی سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کر دیا۔