چیئرمین کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اور حریت رہنما الطاف حسین وانی کی جانب سے انسانی حقوق کے ممتاز علم بردار خرم پرویز کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں منظم جبر سے انسانی حقوق کے کارکنوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، 2 سال سے تہاڑ جیل دہلی میں قید خرم پرویز کو ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
الطاف حسین وانی کا کہنا ہے کہ بھارت اقوامِ متحدہ کی خصوصی ہدایات کو نظر انداز کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت بین الاقوامی انسانی حقوق کے اصولوں کی بے حرمتی کا مرتکب ہو رہا ہے، کشمیرمیں انسانی حقوق کے محافظوں کو دھمکیاں دے کر خوف ماحول پیدا کر رہا ہے۔
الطاف حسین وانی نے بین الاقوامی برادری سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اٹھنے والی آوازوں کو خاموش کیا جاتا۔