اٹک میں ڈاکٹر کو بلیک میل کرنے پر لڑکی سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ مریضہ لڑکی نے بتایا کہ وہ بیمار ہے، کلینک نہیں آسکتی، دوائی گھر پر دے جائیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق مذکورہ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ لڑکی کے گھر پہنچا تو بیٹھک کا دروازہ کھلا تھا، لڑکی نے اندر بلا لیا۔
درج ایف آئی آر میں ڈاکٹر نے کہا ہے کہ بیٹھک میں گیا تو 4 افراد پولیس کی وردی میں اندر آ گئے۔
ڈاکٹر نے ایف آئی آر میں بتایا ہے کہ وہاں میری نازیبا ویڈیو بنائی گئی، بلیک میل کر کے 95 ہزار روپے چھین لیے، مزید ڈھائی لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کیا۔