• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: طالبہ سے زیادتی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر معطل

اسکرین گریب
اسکرین گریب

سرگودھا میں طالبہ سے زیادتی کے معاملے پر گرفتار اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کو معطل کر دیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار اسسٹنٹ سب انسپکٹر  کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی پی او نے 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے، 24 گھنٹوں میں رپورٹ مکمل کر لی جائے گی۔

متاثرہ طالبہ کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے والد کو منشیات کے مقدمہ میں گرفتار کیا تھا۔

 طالبہ نے مزید کہا کہ والد کو مقدمے سے بری کرنے کے لیے اے ایس آئی کے نجی گارڈ نے مجھے فون کیا اور اے ایس آئی اور اس کا نجی گارڈ مجھے قصبہ معظم آباد میں خالی مکان میں لے گیا۔

لڑکی کے والد کے مطابق ملزمان بیٹی کو نیم بے ہوشی کی حالت میں گاڑی میں گھر کے باہر چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید