کے الیکٹرک نے کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے 2100 کلو گرام سے زائد وزن کے کنڈوں کو ہٹا دیا۔
کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق ہٹائے گئے کنڈوں سے ماہانہ 1 لاکھ 40 ہزار یونٹس بجلی چوری کی جا رہی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ کنڈوں سے پاور انفرااسٹرکچر اور شہریوں کے لیے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاور یوٹیلیٹی نقصانات میں کمی اور بجلی کے انفرااسٹرکچر کے تحفظ کے لیے مسلسل مہم چلا رہے ہیں۔