چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے چیئر میں نے مولانا فضل الرحمان سے ملکی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر گفتگو کی۔
بیرسٹر گوہر خان نے مولانا فضل الرحمان کو 5 سال کیلئے جمعیت علماء اسلام کا امیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پی ٹی آئی کے چیئر مین نے مولانا عبدالغفور حیدری کو بھی سیکریٹری جنرل جے یو آئی منتخب ہونے مبارکباد دی۔