• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت ’ایمرجنسی‘ کے کچھ مناظر ڈیلیٹ کرنے پر رضامند

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

اداکارہ اور ہدایتکارہ کنگنا رناوت نے اپنی آنے والی فلم ایمرجنسی میں سنسر بورڈ کی جانب سے تجویز کے بعد فلم کے کچھ مناظر ڈیلیٹ کرنے اور اس میں ترمیم پر رضامند ہوگئیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی) نے بمبئی ہائی کورٹ کو مطلع کیا کہ فلم ایمرجنسی کی شریک پروڈیوسر کنگنا رناوت نے سنسر بورڈ کے جائزہ کمیٹی کی جانب سے تجویز کردہ ترامیم کو تسلیم کرلیا ہے۔

یہ معاملہ زی اسٹوڈیوز کی طرف سے دائر کی گئی ایک درخواست سے متعلق تھا، جس میں فلم کےلیے سنسر سرٹیفکیٹ کے اجراء کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

علم میں رہے کہ اس فلم کو سکھ کمیونٹی کی نمائندگی کے حوالے سے تنازعات کا سامنا تھا، جس کی وجہ سے اس پر پابندی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ گزشتہ ہفتے سنسر بورڈ نے کہا تھا کہ کچھ ترامیم کے بعد فلم کو ریلیز کیا جا سکتا ہے۔

ایمرجنسی ایک بائیوگرافیکل سیاسی تھرلر فلم ہے جو سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کی زندگی اور 1975 سے 1977 کے دوران لگائی گئی ایمرجنسی پر مبنی ہے۔ کنگنا فلم میں اندرا گاندھی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

فلم کو سکھ تنظیموں کی جانب سے کمیونٹی کی غلط نمائندگی کے الزامات کا سامنا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید