• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمانتھا کا اپنے آئٹم سانگ پر شاہ رخ اور وکی کوشل کی پرفارمنس پر دلچسپ تبصرہ

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

جنوبی بھارت کی اداکارہ سمانتھا رتھ پروبھو نے فلم پشپا میں اپنے آئٹم نمبر او انٹاوا پر شاہ رخ خان اور وکی کوشل کی پرفارمنس پر دلچسپ تبصرہ کر ڈالا۔ 

ابوظبی میں منعقدہ آئیفا 2024 میں شاہ رخ خان اور وکی کوشل فلم ’پشپا: دی رائز‘ کے ہٹ گانے ’او انٹاوا‘ پر رقص کرتے نظر آئے۔

تاہم اس پرفارمنس کی خاص بات یہ تھی کہ اس نے گیت میں جلوہ گر ہونے والی اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو کا دل جیت لیا۔ جب انہوں نے شاہ رخ اور وکی کی زبردست پرفارمنس دیکھی تو وہ ان کی کیمسٹری اور توانائی سے بےحد متاثر ہوئیں۔

سمانتھا نے سوشل میڈیا پر شاہ رخ اور وکی کا ڈانس دیکھنے کے بعد انسٹاگرام پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ان دونوں کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا ’میں نے کبھی اس کا تصور بھی نہیں کیا تھا‘۔

شاہ رخ اور وکی کوشل نے اس ایوارڈ تقریب کی میزبانی کی اور اپنے ایکٹ کے دوران اس گانے پر زبردست رقص کیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید