صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں نائب وزیر اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کے بڑے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔
صدر مملکت نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے بھائی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔