بالی ووڈ اور تامل فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت کو دل کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 76 سالہ اداکار کو پیر کی رات چنئی شہر کے اسپتال میں داخل کیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق رجنی کانت کو دل سے متعلق آج طے شدہ علاج کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، ان کی حالت بہتر ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رجنی کانت ان دنوں 2 فلموں کی شوٹنگ میں مصروف تھے جو کہ جلد ریلیز ہوں گی۔
واضح رہے کہ رجنی کانت اس سے قبل بھی کئی مرتبہ علاج کی غرض سے اسپتال جا چکے ہیں اور وہ ماضی میں کورونا کا شکار بھی ہو چکے ہیں۔