پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف موجودہ حالات میں کچھ کمال دکھا گئے تو بچ جائیں گے۔
ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ حکومتی سسٹم چلے گا، مگر چہرے تبدیل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ محسوس ہو رہا ہے بانیٔ پی ٹی آئی مزید کچھ عرصہ جیل میں رہیں گے، وہ احتجاج کروا کر اپنے لیے ریلیف لینا چاہتے ہیں۔
منظور وسان کا کہنا ہے کہ ریلیف دینے والے بھی بڑے پکے ہیں، وہ پریشر میں نہیں آئیں گے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی نے بھڑکیں مار کر بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے۔