• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: غیر ملکیوں سے فراڈ، 4 ملزمان ریمانڈ پر جیل روانہ

---- فائل فوٹو
---- فائل فوٹو

کراچی میں غیر ملکیوں سے فراڈ کے جرم میں ملوث گرفتار 4 ملزمان کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں غیر ملکیوں سے فون کالز کے ذریعے فراڈ کیس کی سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے 4 رکنی ڈکیت گینگ کو عدالت میں پیش کیا، جن میں حسن، محمد مصطفیٰ، عبد الصمد، ارتضیٰ شامل ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گلشنِ اقبال سے گرفتار کیا تھا، جن کے قبضے سے غیر ملکی شہریوں کے کریڈٹ کارڈز کی معلومات ملی ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان جعلی کالز کے ذریعے غیر ملکیوں کا ڈیٹا حاصل کرتے تھے، جن سے جدید الیکٹرانک آلات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب کر لیا جبکہ ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

قومی خبریں سے مزید