• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سائنسدانوں نے دماغ کا پہلا انتہائی مفصل نقشہ تیار کرلیا

 دماغ کی ساخت کائنات میں سب سے زیادہ حیران کن اور پیچیدہ پہیلیوں میں سے ایک ہے۔ لیکن اب سائنسدانوں کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے دماغ کا پہلا نقشہ تیار کیا ہے جس میں ایک بالغ دماغ میں ہر نیورون اور کنکشن کو دکھایا گیا ہے۔ 

یہ وائرنگ ڈائیگرام فلائی وائر کنسورشیم نے تخلیق کی ہے اور اس حیران کن عکس میں پھلوں پر بیٹھنے والی ایک مکھی کے دماغ میں موجود 139,255 نیورونز میں سے ہر ایک اور ان کے درمیان 50 ملین کنکشن کو دکھایا گیا ہے۔

جب کہ انسانی دماغ میں مکھی کے مقابلے میں تقریباً 10 لاکھ گنا زیادہ نیورون ہوتے ہیں، محققین کے مطابق یہ ہمیں اپنے دماغ کو سمجھنے کے زیادہ قریب لے جاتا ہے۔

یونیورسٹی آف کیمبرج کے شریک لیڈر برائے پروجیکٹ ڈاکٹر گریگوری جیفریز کا کہنا ہے کہ دماغ کی وائرنگ ڈائیگرام ہر اس چیز کو سمجھنے کی طرف پہلا قدم ہے جس میں ہماری دلچسپی ہے، جیسے ہم اپنی حرکت کو کیسے کنٹرول کرتے ہیں، ٹیلی فون کا جواب دیتے ہیں یا کسی دوست کو پہچانتے ہیں۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید
صحت سے مزید