• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی بیلسٹک میزائل موساد کے ہیڈ کوارٹرز کے قریب گرے، امریکی میڈیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹرز کے قریب گرے ہیں۔

امریکی میڈیا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیل کچھ روز میں ایران کی تیل کی تنصیبات کو نشانہ بناسکتا ہے۔

دوسری جانب ایرانی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ امید ہے صیہونیوں نے اس پیغام کو سمجھ لیا ہوگا، چاہتے تو اسرائیلی اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بناسکتے تھے لیکن صرف فوجی تنصیبات پر حملے کو ترجیح دی۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بھی خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی حملے کی صورت میں ایران کا جواب کہیں زیادہ تکلیف دہ ہوگا۔

طلبہ سے خطاب میں امریکا اور بعض یورپی ملکوں کو خطے میں بے امنی کی جڑ قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان ملکوں کی خطے میں موجودگی کم کرنے سے جنگیں اور جھڑپیں مکمل ختم ہوں گی۔

اسرائیلی وزیراعظم نے ایرانی میزائل حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے، ساتھ ہی ایران کو قیمت چکانے کی دھمکی بھی دے دی ہے۔

ایران کے حملوں پر عراق، ایران، لبنان اور غزہ میں شہریوں نے جشن منایا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید