سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) حکومت پنجاب کی مون سون کی بارشوں کے دوران ڈینگی کی افزائش پر قابو پانے کے لئے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ضلع سیالکوٹ میں گذشتہ سال لاروا پائے جانے والی جگہوں پر محکمہ ہیلتھ کی خصوصی ٹیموں نے سرچ آپریشن جاری رکھا۔ اس سلسلہ میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر جاوید وڑائچ نے جنگ کو بتایا کہ بارشوں کا یہ موسم ڈینگی مچھر کی افزائش کے لئے ساز گار ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال حاجی پورہ، شہابپورہ، کینٹ قبرستان اور ڈسکہ روڈ سے ڈینگی کا لاروا ملا وہاں خصوصی حظاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں۔