اب جنگ و جدل کے عارضے کی
اے کاش کوئی دوا ہو فی الفور
ہم چاہ رہے تھے جو بُجھانا
وہ آگ بھڑک اٹھی ہے کچھ اور
امریکا نے جوہری پھیلاؤ کی روک تھام اور انسدادِ دہشت گردی سے متعلق نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا۔
اے ڈی بی اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے مالیاتی مشیر کے طور پر کام کرے گا: اعلامیہ
حکام کا کہنا ہے کہ ضبط کیے گئے اثاثوں کا تعلق شیخ حسینہ واجد، خاندان اور 10 بزنس گروپوں سے ہے، حسینہ واجد کے بنگلا دیش میں اور بیرون ملک اثاثے بھی ضبط کیے گئے ہیں۔
امریکی ریاست یوٹا میں مسلمان شخص پر چاقو سے حملہ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق ویسٹ ویلی سٹی میں متاثرہ شخص پر تقریباً 15مرتبہ چاقو کے وار کیے گئے۔
سہراب گوٹھ بس اڈے پر گزشتہ روز ڈرم سے لاش ملی تھی، جس کی شناخت سندھی مسلم سوسائٹی کے رہائشی عالم زیب کے نام سے ہوئی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز سے گذرنے والے جہازوں سے 20 فیصد سیکیورٹی فیس وصولی نہ لینے کے اعلان پر پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 1766 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 75 ہزار 285 پر بند ہوا۔
ریونیو ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دکانداروں کو آئیرس ویب پورٹل یا موبائل ایپلی کیشن پر سادہ ریٹرن جمع کروانا ہوگا۔
شہر کے مرکز میں غریب اور متوسط طبقے کے لیے سستی رہائش فراہم کرنے کے لیے حکام نے شہر کو باہر پھیلانے کے بجائے ایک ایسا فیصلہ کیا جس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری میٹنگ کا ایک ایجنڈا تھا لیکن پوری ملکی صورتحال پر بات ہوئی، پارلیمانی پارٹی نے بانی اور بشریٰ بی بی کو جیل میں رکھنے کی مذمت کی۔
بھارتی فلموں اور ٹیلی ویژن کی اداکارہ مونی رائے گزشتہ روز ممبئی کے علاقے باندرہ میں ایک ریسٹورنٹ سے باہر نکلیں تو پاپارازی مسلسل ان کی گاڑی کے قریب سے انکی ویڈیو بناتے رہے۔ اس پر مونی رائے نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے درشت لہجے میں کہا اسے بند کرو۔
بھارت میں رام مندر عطیات میں مالی بے ضابطگیوں کے معاملے کے بعد ریاست اتر اکھنڈ کے ایک مندر میں بھی مالی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔
افغانستان میں طالبان حکومت میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو شدید بحران کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس و ثقافت (یونیسکو) نے نشاندہی کی ہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
سرکلر کے مطابق ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن فیسیلٹی کے تحت پنجاب بھر کے تقریباً 2 ہزار جوڈیشل افسران ڈھائی لاکھ سے ساڑھے3 لاکھ روپے تک کی رعایتی قیمت پر سرکاری گاڑیاں خرید سکیں گے۔
اس سلسلہ میں اولڈھم کونسل ہال میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جہاں اولڈھم کی میئر نے ان سے حلف لیا۔ اس موقع پر معززین اور کونسلرز حضرات کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ترجمان کے مطابق یہ تاثر غلط ہے کہ برطانوی پاسپورٹ رکھنے والے تمام پاکستانی نژاد افراد پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ نئی ہدایات کا اطلاق ان تمام مسافروں پر ہوگا جن کے پاس کارآمد نائیکوپ موجود نہیں۔