• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکاڑہ میں باپ کی بیٹی سے مبینہ زیادتی


پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں درندہ صفت باپ نے مبینہ طور پر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اوکاڑہ میں بیٹی سے باپ کی مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ 

پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز اوکاڑہ پہنچ گئیں۔

حنا پرویز نے ملزم کی فوری گرفتاری پر ڈی پی او راشد ہدایت کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے خصوصی طور پر اوکاڑہ بھجوایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کے خلاف ہر قسم کے تشدد پر فوری قانونی کارروائی ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید