پشاور(کرائم رپورٹر)دائود زئی کے علاقے بھٹی کو رونہ نحقی میں شیطان صفت باپ نے 17سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ بیٹی والد کے خلاف مقد مہ درج کرانے کیلئے پولیس اسٹیشن پہنچ گئی۔ واقعات کے مطابق مسما ة(ش) نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے داؤدزئی پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر میں اکیلی تھی ،اس دوران اس کے والد جا وید ولد فضل ربی نے اس سے زبردستی زیا دتی کی اور دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو بتایا تو وہ اسے جان سے مار دے گا۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کو میڈیکل ٹیسٹ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا اور ملزم جا ویدکے خلاف مختلف دفعات 376,506کے تحت مقد مہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری اورکیس کی تفتیش شروع کر دی ہے۔