بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے بھارت سمیت 4 ملکوں اور اقوام متحدہ سے اپنے سفیر واپس بلا لیے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش نے برسلز، کینبرا اور لزبن سے بھی ہائی کمشنروں کو واپس آنے کا حکم دے دیا ہے۔
اس کے علاوہ بنگلا دیش نے اقوام متحدہ سے مستقل مندوب کو بھی واپس بلا لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش لندن سے بھی اپنی ہائی کمشنر کو واپس بلا چکا ہے۔
اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ ہائی کمشنروں کو واپس ڈھاکا آنے کا حکم سفارتی عہدوں پر تبدیلیوں کا حصہ ہیں۔