• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہری پور جیل سے قیدی کی پشاور جیل منتقلی کی درخواست، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے دلائل

ــــ فائل فوٹو
ــــ فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ میں ہری پور جیل سے قیدی کی پشاور جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت میں کیس کی سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پشاور کا رہائشی ہری پور جیل میں قید ہے اسے یہاں منتقل کرنا چاہتے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ قیدی اپنے خاندان اور بچوں سے نہیں مل سکتا۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پشاور جیل میں ساڑھے 3 ہزار قیدی ہیں جبکہ گنجائش 3 ہزار قیدیوں کی ہے۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے درخواست گزار سے کہا کہ آپ کا قیدی ہری پور میں خوش رہےگا یہاں اور گنجائش نہیں، ہم دورے کرتے ہیں، مردان اور نوشہرہ کی جیلوں کا بھی یہی حال ہے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ مردان جیل میں گنجائش سے 50 فیصد زیادہ قیدی موجود ہیں۔

جس پر جسٹس وقار احمد نے کہا کہ ہری پور جیل میں کھیل کا میدان بھی ہے اور جگہ زیادہ ہے۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہم کیس میں کوئی مناسب آرڈر کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید