• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتی منیب نے جماعتِ اسلامی کے الاقصیٰ ملین مارچ کی حمایت کر دی


کراچی میں 6 اکتوبر کو ہونے والے الاقصیٰ ملین مارچ کے سلسلے میں امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے دارالعلوم نعیمیہ میں مفتی منیب الرحمٰن سے ملاقات کی ہے۔

منعم ظفر نے مفتی منیب سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملین مارچ کی دعوت دینے آئے ہیں، جماعتِ اسلامی 6 اکتوبر کو شارعِ فیصل پر ملین مارچ کرے گی۔

اس موقع پر منعم ظفر نے کہا کہ اسرائیل امریکا کی پشت پناہی سے درندہ بن چکا ہے، اسرائیل غرور میں مبتلا ہے، یہ خونی کھیل ایک سال سے جاری ہے، ایسے حالات میں کراچی کے لوگ غزہ کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ ہم کچھ نہیں کر سکتے کم از کم آواز تو بلند کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر مفتی منیب نے کہا کہ سوئے ہوئے ضمیر کو تو جگایا جا سکتا ہے، مردہ ضمیر کو کیسے جگایا جائے گا؟ ہم ایک فرعونیت، نمرودیت اور منافقت کے دور سے گزر رہے ہیں۔

مفتی منیب نے یہ بھی کہا کہ مسلمانوں پر دہشت گردی کے فتوے لگائے جا رہے ہیں، اس احتجاجی ملین مارچ کی پُرزور حمایت کرتا ہوں۔

قومی خبریں سے مزید