• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڈ سی ڈیویلپمنٹ کے سربراہ جان پگانو قبولِ اسلام کے بعد پہلا رمضان کہاں گزار رہے ہیں؟

— فائل فوٹوز
— فائل فوٹوز

امریکی ارب پتی اور سعودی عرب کی ریڈ سی ڈیویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر جان پگانو اسلام قبول کرنے کے بعد اپنے پہلے رمضان المبارک کے موقع پر مسجد الحرام پہنچ گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جان پگانو نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ مخصوص سعودی لباس سفید کندورہ اور سعودی کیفیہ میں ملبوس کعبہ کی جانب بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہوں نے خادمِ الحرمین الشریفین، ولی عہد شہزادہ اور سعودی عوام کو رمضان کی مبارک باد بھی پیش کی اور دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ سعودی عرب پر اس مہینے میں خیر و برکت نازل فرمائے۔

ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ ریڈ سی ڈیویلپمنٹ کمپنی کے سی ای او جان پگانو نے گزشتہ برس اکتوبر میں اسلام قبول کیا تھا جس کے بعد انہیں سعودی حکومت کی جانب سے اعزازی سعودی شہرت سے نوازا گیا تھا۔

خاص رپورٹ سے مزید