• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق ہوئی ہے، ای سی پی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کہا ہے کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری آئینی اور قانونی تقاضوں کے مطابق ہوئی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 213 کے تحت موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری ہوئی ہے، چیف الیکشن کمشنر 30 نومبر 2019 کو سول سروس سے ریٹائر ہوئے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ عدالت نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کی۔ 

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کےخلاف مقدمات بےبنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید