• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی صدر کی دوحہ میں سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات

  
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے دوحہ میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی۔ ایرانی صدر نے سعودی عرب ایران تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اس موقع پر ایرانی صدر نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ اسلامی ممالک اختلافات بھلا کر ہم آہنگی اور بھائی چارے کا سلوک کریں۔ 

صدر مسعود پزشکیان نے کہا اسرائیلی حکومت کے جرائم بے نقاب کرنے میں سعودی عرب کا کردار قابل تعریف ہے۔ 

 عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے ایرانی صدر کو سعودی ولی عہد کے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ 

 سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب ایران سے تعلقات کے فروغ کیلئے پرعزم ہے اور ایران سے اختلافات کا باب ہمیشہ کیلئے بند کرنا چاہتے ہیں۔ 

سعودی وزیر خارجہ نے کہا ایران سے دوستانہ ماحول میں مسائل کے حل اور تعلقات بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید