وکلاء کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے عدالت میں بدتمیزی کرنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
مقامی وکیل سردار مصروف ایڈووکیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ مصطفین کاظمی کو گرفتار کر کے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے۔
نمائندہ جیو نیوز کے مطابق تھانہ سیکرٹریٹ نے اس مبینہ گرفتاری پر موقف دینے سے گریز کیا ہے۔