کوپن ہیگن (جنگ نیوز)سویڈن کی پارلیمنٹ میں وزیر خارجہ ماریامالمر پر پیاز اور ٹماٹر سے حملہ ‘ بال بال بچ گئیں‘تفصیلات کے مطابق سویڈن کی پارلیمنٹ میں مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاری پر بحث کے دوران جب وزیر خارجہ تقریر کرکے اپنی نشست پرپہنچیں تو گیلری میں بیٹھے فسلطین نواز مظاہرین نے شورمچایا اور نعرے لگائے‘ اس دوران کسی نے ٹماٹر اور پیاز سے بھرا تھیلا وزیرخارجہ کی جانب پھینکا جو ماریا مالمر کی نشست کے پیچھے والی قطاروںپر گرا جس کے بعد وہ اٹھ کر وہاں سے چلی گئیں۔ بعدازاں اسپیکر نے سکیورٹی کو بلاکر گیلری کو مظاہرین سے خالی کراوایا ‘ اس دوران بحث عارضی طورپر معطل رہی۔