• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے مختلف محکموں کی ملکیتی اراضی کا ریکارڈ طلب کر لیا

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز ـــ فائل فوٹو
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز ـــ فائل فوٹو

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں مختلف محکموں کی ملکیتی اراضی کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔

مریم نواز نے اجلاس کے دوران سرکاری اراضی کے بہترین استعمال کے لیے پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی۔

اس اجلاس میں پنجاب ریوینیو اتھارٹی کی صوبے کے مختلف اضلاع تک توسیع کرنے کی منظوری دیتے ہوئے اس اتھارٹی میں اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران کو با اختیار بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب نے صوبے کے مالی وسائل بڑھانے کے لیے پلاننگ کرنے، ریسٹورنٹس، بیکریوں اور میرج ہالز کا مستند ڈیٹا بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام پر ٹیکس بڑھائے بغیر ریونیو کی وصولی میں اضافہ کیا جائے گا اور جو بھی سرکاری خزانے میں جمع ہو گا اس کی پائی پائی عوام پر خرچ ہو گی۔

اُنہوں نے کہا کہ عوام کے لیے بہت کچھ کرنا چاہتی ہوں مگر مالی وسائل زیادہ نہیں ہیں، ریونیو وصولی کے ٹارگٹ ہر صورت پورے کیے جائیں۔

اس خصوصی اجلاس میں پہلی سہ ماہی کے ریونیو اہداف وصولی کا جائزہ بھی لیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید