• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا مودودی ؒ کے دیرینہ ساتھی چوہدری اسلم سلیمی انتقال کر گئے

بانیٔ جماعتِ اسلامی مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ کے دیرینہ ساتھی چوہدری اسلم سلیمی انتقال کر گئے۔

چوہدری اسلم سلیمی کچھ عرصے سے علیل تھے، انتقال کے وقت ان کی عمر 92 سال تھی۔

وہ جماعتِ اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل اور طویل عرصہ نائب امیر رہے ہیں۔

چوہدری اسلم سلیمی نے کئی بار قائم مقام امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان کی ذمے داری بھی سنبھالی ہے۔

مرحوم چوہدری اسلم سلیمی کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ جمعہ منصورہ لاہور میں ادا کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید