• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ نعیم الرحمٰن آج وزیرِ اعظم سے ملاقات کریں گے

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن آج وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمٰن اور شہباز شریف کی ملاقات وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہو گی۔

ترجمان جماعتِ اسلامی کے مطابق ملاقات دوپہر 2 بجے ہو گی جس میں غزہ اور لبنان کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

اس موقع پر حافظ نعیم الرحمٰن وزیرِ اعظم شہباز شریف کو القدس ملین مارچ میں شرکت کی دعوت بھی دیں گے۔

جماعتِ اسلامی کا وفد وزیرِ اعظم سے 7 اکتوبر کو قومی سطح پر یک جہتیٔ غزہ کا دن منانے کی درخواست کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حافظ نعیم الرحمٰن نے پیپلز پارٹی کو بھی 7 اکتوبر کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے مسئلے پر جماعتِ اسلامی اور ذوالفقار بھٹو کا مضبوط مؤقف رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید