میرپورخاص میں جعلی پولیس مقابلے میں قتل کئے گئے ڈاکٹر شاہنواز کا 9 سالہ بیٹا دل کے سوراخ جیسی جان لیوا بیماری کا سامنا کررہا ہے۔
ڈاکٹر شاہنواز بیٹے کو علاج کے لیے بیرون ملک لے جانا چاہتے تھے لیکن مہلت نہ مل سکی۔
چالیس سالہ ڈاکٹر شاہنواز کے والد محمد صالح کا بیشتر وقت گھر میں اپنے 9 سالہ پوتے شاہ زین کے ساتھ ہی گزرتا ہے جو دل کے عارضے میں مبتلا ہے۔
ڈاکٹر شاہنواز کی موت کے بعد بیٹے کو علاج کیلئے باہر لے جانے کی تیاریاں ادھوری رہ گئی ہیں، ساتھ ہی ڈاکٹر شاہنواز اپنی بہن کی شادی کا خواب بھی آنکھوں میں سجائے چلے گئے۔
واضح رہے کہ 18 ستمبر کو سندھڑی میں ڈاکٹر شاہنواز کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کردیا گیا تھا۔ اس سے ایک دن قبل ہی ڈاکٹر شاہنواز کے خلاف مقامی خطیب کی مدعیت میں توہین مذہب کی ایف آئی آردرج کی گئی تھی۔