ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ حسن نصراللّٰہ امت کے ہیرو اور دنیا بھر کے مظلوموں کی آواز تھے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایرانی ثقافتی مرکز خانہ فرہنگ میں حسن نصراللّٰہ کیلئے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مولانا اصغر درس نے اپنے خطاب میں کہا کہ حسن نصراللّٰہ نے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سامراجی طاقتوں کا مقابلہ کیا۔
تعزیتی اجلاس سے خطاب میں علامہ ناظر تقوی کا کہنا تھا کہ شہادتوں سے تحریکیں اور اقوام کمزور نہیں بلکہ مضبوط ہوتی ہیں۔
علامہ صادق رضا تقوی نے کہا کہ طاغوتی طاقتوں کے ہاتھوں بنی غیرقانونی ریاست اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔