• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضیلہ قاضی کی صدارتی ایوارڈز سے متعلق بیان پر وضاحت

فضیلہ قاضی --- فائل فوٹو
فضیلہ قاضی --- فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے صدارتی ایوارڈ سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت پیش کر دی۔

فضیلہ قاضی نے اپنے شوہر قیصر نظامانی کے ہمراہ ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر بات چیت کی۔

تاہم اب اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے بیان کی وضاحت پیش کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ صدارتی ایوارڈ ملنا بہت بڑی کامیابی ہوتی ہے اور فنکاروں کو ایسے ایوارڈز ملنے پر فخر بھی محسوس ہوتا ہے لیکن میرے بیان کو سوشل میڈیا پر سیاق و سباق سے ہٹ کر گمراہ کُن انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔

فضیلہ قاضی نے وضاحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں نے درحقیقت جو کہا وہ یہ ہے کہ مختلف چینلز کی جانب سے سفارش یا نامزدگیاں کابینہ کو بھیجی جاتی ہیں، کابینہ ڈویژن کے افراد ان فنکاروں پر غور کرنے میں ناکام رہتے ہیں جو حقیقت میں صدارتی ایوارڈز کے مستحق ہیں۔

خیال رہے کہ مذکورہ انٹرویو کے مختلف ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں، جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سینیئر اداکارہ کا کہنا ہے کہ صدارتی ایوارڈز تعلقات کی بنیاد پر ملتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید