• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشین وزیرِ اعظم کی آرمی چیف سے ملاقات، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف


آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملائیشیا کے وزیرِ اعظم نے ملاقات کی ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ اسٹریٹجک انٹرسٹ، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ملائیشیا کے وزیرِ اعظم نے علاقائی امن و استحکام میں افواجِ پاکستان کے کردار کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر
تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق ملائیشین وزیرِ اعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

ملاقات میں پاکستان ملائیشیا دو طرفہ تعلقات بالخصوص فوجی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ملائیشین وزیرِ اعظم انور ابراہیم نے آرمی چیف کو ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی جس پر جنرل سید عاصم منیر نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے سے دونوں ممالک اور فوج کے درمیان پائیدار اور تاریخی تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

اس سے قبل آرمی چیف نے ایوانِ صدر میں ملائیشیا کے وزیرِ اعظم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید