• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: 43 کالجز میں اگلے سال بیچلرز پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

ــــ فائل فوٹو
ــــ فائل فوٹو

سندھ کے مزید 43 کالجز میں2025ء سے 4 سال کا بیچلرز پروگرام شروع کرنےکا فیصلہ کر لیا گیا۔

محکمۂ تعلیم سندھ کے مطابق بیچلرز پروگرام شروع کرنے والے 43 کالجز کا 4 جامعات سے الحاق ہو گا۔

 محکمۂ تعلیم سندھ نے بتایا کہ 13 کالجز کا الحاق شاہ عبد الطیف یونیورسٹی خیرپور سے ہو گا، 14 کالجز کا الحاق سندھ یونیورسٹی جامشورو سے ہو گا، 11 کالجز کا الحاق جامعہ کراچی جبکہ 5 کا شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی سے ہو گا۔

محکمۂ تعلیم سندھ کے مطابق سرکاری کالجز سے کم فیس میں 4 سال کا بیچلرز پروگرام مکمل کیا جا سکے گا۔

قومی خبریں سے مزید