• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتار 2 ملزمان انمول عرف پنکی کے لیے کوکین سپلائی کرتے تھے: انویسٹی گیشن رپورٹ جیو نیوز کو مل گئی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

کراچی کے پوش علاقوں میں 2 کوکین سپلائرز کی انویسٹی گیشن رپورٹ جیو نیوز نے حاصل کرلی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان انمول عرف پنکی کے لیے کوکین سپلائی کرتے تھے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملزمان کراچی کے پوش علاقوں میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں سمیت کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ کو منشیات فراہم کرتے تھے۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دونوں ملزمان اس وقت گرفتار کیا گیا ہے جب وہ کوکین سپلائی کرنے جا رہے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 45 گرام کوکین اور ایک ڈیجیٹل ترازو بھی برآمد کیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم فرحان اس سے قبل بھی ڈیفنس اور بوٹ بیسن تھانوں میں منشیات سے متعلق مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے، جبکہ ملزم فرحان کا نام مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کی انٹروگیشن رپورٹ میں بھی آیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر سیاہ فام غیر ملکیوں سے منشیات حاصل کر کے کراچی کے پوش علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔

ایس آئی یو پولیس نے دونوں ملزمان کو 6 مارچ 2025ء کو ڈیفنس کے علاقے سے گرفتار کیا تھا، جبکہ ان کے خلاف ایس آئی یو صدر تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

رپورٹ کے مطابق کیس کو ایک سال گزرنے کے باوجود اب تک ملزمان پر فردِ جرم عائد نہیں ہوسکی، ملزم فرحان 5 جون 2025ء جبکہ ملزم عبدالمغنی 17 جولائی 2025ء کو ضمانت حاصل کر چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید