پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے براکہ نیوکلیئر پلانٹ پر ہونے والے ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور جوہری تحفظ کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہری جوہری تنصیبات کو کسی بھی صورت نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے کیونکہ ایسے حملے انسانی جانوں، ماحول اور عالمی امن کے لیے تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔
دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان اس مشکل وقت میں متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
ترجمان نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کو ترجیح دیں۔