• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان لوئر: رستم بازار میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا میں رستم بازار کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او محمد طاہر کے مطابق دھماکے میں احمد زئی وزیر قبیلے کے سربراہ بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔ 

پولیس کے مطابق حملے میں قبائلی سربراہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید