سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کے صاحبزادے اواب علوی کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے نے بغیر سوچے سمجھے علوی ڈینٹل کلینک کو سیل کیا۔
اواب علوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد ڈاکٹر عارف علوی آج کل بول رہے ہیں، سپریم کورٹ کےفیصلے پر بھی انہوں نے بات کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پہلے 4 بجے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے کلینک سیل کرنے کی کوشش کی اور جب ہیلتھ کمیشن کو کچھ نہ ملا تو ڈیڑھ دو گھنٹے بعد بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی والے آ گئے۔
سابق صدر کے صاحبزادے نے کہا کہ ایک ادارے کو کچھ نہ ملا تو دوسرے نے پکڑا، جب اسے بھی کچھ نہ ملا تو چوتھے نے پکڑ لیا۔
اواب علوی نے بتایا کہ ہمیں کلینک سے متعلق کوئی نوٹس نہیں دیا گیا تھا، اگر آتا تو جواب دیتے۔
اُنہوں نے بتایا کہ ایس بی سی اے نے اس وقت کلینک سیل کیا جب وہ بند ہو چُکا تھا۔