• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت آئینی ترمیم پاس کروانے میں منحرف اراکین کے ووٹوں پر انحصار نہ کرے: رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی ـــ فائل فوٹو
سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی ـــ فائل فوٹو 

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ حکومت آئینی ترمیم پاس کروانےمیں منحرف اراکین کے ووٹوں پر انحصار نہ کرے۔

رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا کہ آرٹیکل 63 اے کا اصل مقصد واضح تھا، 18ویں ترمیم کے ذریعے اس آرٹیکل میں شامل کی گئی ترمیم بحال کی گئی،

اُنہوں نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے آئینی ترمیم کے لیے رکن پر پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ پر پابندی لگاتا ہے۔

سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ منحرف اراکین پر انحصار کرنے کی بجائے پارلیمان میں موجود سیاسی جماعتوں کی پارلیمانی اکثریت بنانی چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ تجویز کردہ ترامیم کو عوام کے سامنے لایا جائے، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مباحثہ کیا جائے تاکہ وسیع ترین اتفاق رائے پیدا کی جا سکے۔

رضا ربانی نے کہا کہ متنازع آئینی ترامیم تاریخ میں کبھی سرخرو نہیں ہوئیں۔

قومی خبریں سے مزید