پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے 7 اکتوبر کو جماعت اسلامی کے اسرائیل مخالف غزہ ملین مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان کر دیا۔
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی غزہ، فلسطین اور لبنان کے ساتھ یک جہتی کے لیے جماعتِ اسلامی کے مارچ کی حمایت کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما و کارکنان غزہ ملین مارچ میں شرکت کریں گے۔